Hai Roz e Alast Se Apni Sada Waris Mujh Main Mein Waris Main

Woh Raaz Mera Main Bhaid us Ka Waris Mujh Main Mein Waris Main
ہے روز الست سے اپنی سدا وارث مجھ میں میں وارث میں
وہ راز مرا میں بھید اس کا وارث مجھ میں میں وارت میں

دریا سے وجودِ قطرہ ہے قطرے سے نمود دریا ہے
دریا قطرہ قطرہ دریا وارث مجھ میں میں وارث میں

وہ نقطہ خطِ تقدیر ہوں میں وہ خامہ ہے اور تحریر ہوں میں
میں صورت ہوں اور وہ معنی وارث مجھ میں میں وارث میں

وہ راز ہے پردہ راز ہوں میں وہ زمزمہ ہے اور ساز ہوں میں
ہے میری حقیقت آئینہ وارث مجھ میں میں وارث میں

وہ نیّر برج احدیت میں پر تو شان احدیت
مجھے کہتے ہیں ذرہ مہر نما وارث مجھ میں میں وارث میں

وہ چمن ہے چمن کی بہار ہوں میں وہ بہار ہے رنگ بہار ہوں میں
وہ شمع ہے اورمیں اس کی ضیا وارث مجھ میں میں وارث میں

دیدار کی دھن میں صبح و مسا بیدم مجھے خوں روتے گزرا
حیرت چھائی جب یہ دیکھاوارث مجھ میں میں وارث میں

No comments:
Post a Comment